پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندی پر کمند ڈال دی،، تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کے دوران 89 ہزار کی حد عبور کی،، حصص بازار میں سارا دن خریداروں کا رش لگا رہا،، ایک موقع پر انڈیکس میں ایک ہزار نو سو پینتیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،
خریدار مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہی قطار لگائے کھڑے تھے،، کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 340 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ میں پورے سیشن کے دوران سرگرم حصص کی خریداری جاری رہی،، اختتام پر انڈیکس میں 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، مارکیٹ 88 ہزار 946 پوائنٹس پر بند ہوئی،،
75 کروڑ 76 لاکھ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 174 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، کاروباری مالیت 36 ارب روپے سے زائد رہی،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 592 ارب روپے پر جا پہنچی،،