کیپٹل ایمرجنسی سروسز کی وزیراعظم آفس میں فائر اینڈ ریسکیو سسٹم کی عملی آزمائش کی گئی ، موک فائر اینڈ ریسکیو ڈرل کے دوران فائر الارم اور سائرن کی آواز انتہائی کم ہونے کا انکشاف ہوا، بجلی بند ہونے کی صورت میں الیکٹریکل گیٹ نہ کھلنے کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔ حکام نے ایمرجنسی اور مینول اوور رائیڈ سسٹم فوری فراہم اور فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔
موک ڈرل کے دوران فائر کال موصول ہونے کے صرف ایک منٹ بعد ایمرجنسی ٹیموں کو اطلاع دے دی گئی۔ریسکیو ٹیموں نے بھی فوری رسپانس کا مظاہرہ کیا۔فائر الارم 11بج کر 32 منٹ پر موصول ہوا جس کے بعد جی فائیو سے فائر ٹینڈر صرف چارمنٹ میں وزیراعظم آفس پہنچ گیا۔ریسکیو وین اور برونٹو اسکائی لفٹ بھی نو منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔موک فائر اینڈ ریسکیو ڈرل گیارہ بج کرا58 منٹ پر کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ کیپٹل ایمرجنسی سروسز کی مجموعی فائر اینڈ ریسکیو رسپانس کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا گیا
