اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان سے ٹیکس بیس وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اے ڈی بی نے ملک کیلئے اپنے قرض میں مزید 20کروڑ ڈالر کا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے محدود ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے، جبکہ بینک نے ملک کے ریونیو انتظامی نظام کو جدید بنانے کے لیے اپنے قرض میں مزید 20 کروڑ ڈالر (تقریباً 554 ارب روپے) کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
