پاکستان کے مجموعی زرِمبادلہ کے ذخائر کتنے ہیں؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.9 کروڑ ڈالر اضافے سے 17.12 ارب ڈالر ہوگئے۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے بیان کے مطابق 28 اگست 2026 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.53 ارب ڈالر رہے۔ ان میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.41 ارب ڈالر شامل ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ’’28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر 1.9 کروڑ ڈالر اضافے سے 17.1178 ارب ڈالر ہوگئے۔

 

گزشتہ ہفتے ایس بی پی نے بتایا تھا کہ 21 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر اضافے سے 17.10 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے