ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول جاری، پاکستان ویمنز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کا شیڈول جاری کردیا۔ ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہوں گے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 17 ستمبر کو کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔

ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل مقابلے 20 ستمبر کو ہوں گے۔ ویمنز فائنل بھی 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی روز تیسری پوزیشن کے لیے میچ بھی ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں کامیاب آغاز کے لیے میدان میں اترے گی۔

مینز کرکٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 24 سے 26 ستمبر تک ہوگا۔ پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو سیڈڈ ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ چاروں ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچیں گی۔ پاکستان مینز ٹیم 28 ستمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے گی۔ پاکستان کا مقابلہ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔

مینز کرکٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ ایشین گیمز مینز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے