انقرہ: ترکیہ کی ایرو سپیس انڈسٹری کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والی خاتون دہشت گرد کا حملہ سے قبل دیا جانے والا انٹریو منظر عام پر آگیا ہے۔
ڈارک ویب ہیبر نامی ایکس ہینڈل پر شیئر انٹرویو میں پی کے کے کی حملہ آور کا کہنا تھا کہ ’’کردستان میں جنگ کافی نہیں۔ جنگ کو (ترکیہ) کے شہروں تک پہنچانا ہوگا۔
خاتون حملہ آور نے مزید کہا کہ دشمن کی سانسیں بند کر دینا لازمی ہے جہاں وہ سانس لے گا ہمیں وہ مقام فتح کی طرف لے جائے گا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل ترکیہ کی ایرو اسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور میں خاتون بھی شامل تھی۔