وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے،، وہ ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے،، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اہم وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب پہنچیں گے،،اپنے دورے میں شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے،، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو وسعت دینے پر بات چیت ہو گی،، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اسرائیل غزہ جنگ، لبنان پر حملوں سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور پر بھی سعودی ولی عہد سے تبادلہ خیال کریں گے،
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انوسیٹمنٹ فورم کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور دیگر اعلی سطحی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں اقتصادی و تزویراتی شراکت داری کے امور زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون معیشت توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطاب قوزیراعظم کا 31 اکتوبر کو قطر جانے کا منصوبہ ہے، وزیراعظم قطری قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرگفتگو کریں گے، وزیراعظم کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیراعظم 11نومبر کو آذربائیجان میں ہونیوالی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔