اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے میں ریفائنریز اور آئل فیلڈز محفوظ رہیں جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہو گیا ہے،،
خدشہ تھا کہ اسرائیل ایران کی توانائی کے ذرائع پر حملہ کرے گا لیکن انرجی کوریڈور محفوظ رہا،،
ٹریڈرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک بیرل خام تیل 6 فیصد سستا ہو گیا،، تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 60 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،، ایک بیرل خام تیل 71 ڈالر 44 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے،،
ادھر لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہو گیا،، ایک اونس سونے کی 2751 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے