پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خریداروں کا رش لگا رہا،، حصص بازار نے دوپہربارہ بجے 91 ہزار کا بیریئرتوڑ دیا،، 1022 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 55 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا،،
جیسے ہی مارکیٹ نے 91 ہزار کی حد عبور کی،، منافع کے لئے فروخت کا دباؤ شروع ہو گیا،، دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی،، ایک موقع پر انڈیکس میں 109 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی،،
کاروباری سیشن ختم ہونے سے پہلے Bulls نے مارکیٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا اور انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ کیا جس کے بعد بازار 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا،،
مارکیٹ میں 26 ارب روپے مالیت کے 56 کروڑ 72 لاکھ سے زائد حصص کی تجارت ہوئی،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے بھی نئی بلندی کو چھو لیا،، 39 ارب روپے اضافے کے بعد مجموعی حصص کی مالیت 11 ہزار 728 ارب روپے پر پہنچ گئی،،
غیر ملکی سرمایہ کاری:
کئی دنوں کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار مارکیٹ میں واپس لوٹ آئے،، 97 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی فریش انویسٹمنٹ کی،، 83 لاکھ ڈٓالر مالیت کے حصص فروخت کئے،، نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 14 لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زائد رہا،،