پنشن ادائیگی صرف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوگی، وزارت خزانہ نے نئے قواعد جاری کردیئے

وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے تحت اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے ہوگی۔

وزارت خزانہ کےمطابق پنشنرز کو ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی، تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پنشن کی تصدیق کا پرانا کاغذی طریقہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن براہ راست پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔

نئے قواعد کے تحت پنشنرز کے لیے مارچ اور ستمبر میں مقررہ تصدیق کا پرانا شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب ہر چھ ماہ بعد ڈیجیٹل تصدیق لازمی ہوگی۔

دستاویز کے مطابق بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے اور پنشن اکاؤنٹ کو ڈورمنٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کےمطابق اکاؤنٹ بند نہیں ہوگا اورتصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم منتقل کردی جائے گی، تاہم چھ ماہ تک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں پنشن کی منتقلی روک دی جائے گی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے