پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کےمطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے ساتھ لسننگ سیشنز کے بعد یومیہ معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا،معاوضےمیں اضافے کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائےانسدادِپولیوعائشہ رضا فاروق نےکہا کہ پولیو ورکرز کےمعاوضے میں اضافہ انکی محنت،لگن اورخدمات کا اعتراف ہے،فرنٹ لائن پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک بنانےکی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نےبتایاکہ آئندہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد ہوگی،جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے