پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہو گئی،، ریاض میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وزیراعظم شبہاز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سعودی عرب تیل و گیس کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،،
سعودی سرمایہ کاروں کا ایک وفد دسمبر میں پاکستان آئے گا جہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی،،
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی اور ان سے غزہ جنگ اور علاقائی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی،،