پاکستان کی سعودی عرب میں پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت، حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں تیل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پائپ لائن پرحملےعالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں،ڈرون حملوں سےتیل پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور متعدد شہری بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ شہری تنصیبات کونشانہ بناناعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

پاکستان نےواضح کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

سعودی وزارت خارجہ کےمطابق عراقی سرزمین سے سعودی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملہ کیا گیا،ریاض اور مدینہ میں پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ نےواضح کیا ہےکہ تنصیبات کے تحفظ کے لیےضروری اقدامات کرنےکا حق محفوظ رکھتے ہیں،تاہم عراقی وزیراعظم نے سعودی عرب سے جوابی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

عراقی وزیراعظم نےتصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ حملے کےلیےسرزمین استعمال ہوئی،انہوں نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کرتے ہوئےایران سے منسلک شلمچہ سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

عراقی حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے جوابی کارروائی مؤخر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ قابل قبول نہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے