دنیا میں تیل و گیس کی سب سے بڑی کمپنی سعودی کمپنی آرامکو نے لاہور میں پہلا پیٹرول اسٹیشن کھول لیا ہے،،
آرامکو نے اسی سال پاکستان کی تیل و گیس کی ریٹیل کمپنی گو کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں آرامکو کے پیٹرول اسٹیشنز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا،،
ابتدائی طور پر لاہور کے لبرٹی چوک میں پہلا اسٹیشن کھل گیا ہے،، آرامکو لاہور میں دس مزید اسٹیشنز کھولے گی،،
آئندہ ماہ اسلام آباد میں پیٹرول اسٹیشن کھولا جائے گا،، کراچی اور دیگر شہروں کو بھی اس نیٹ ورک میں جلد ہی شامل کر لیا جائے گا،،
90 سال پرانی سعودی عرب کی آرامکو کے اثاثوں کی مالیت 1740 ارب ڈالر ہے،،