ہرنائی میں واقع کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے بعد پاک فوج نے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ۔ کان کے اندر پھنسے 5 مزدوروں کو زندہ بچا لیا گیا ۔ حادثے میں 4 کان کن جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کے کان میں گیس بھر جانے کے باعث خوفناک دھماکا ہوا۔ متعدد مزدور کان کی گہرائی میں پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کیا ۔
طویل جدوجہد کے بعد 5 مزدوروں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں چار کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
