وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ میں چھٹیاں ختم، اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

ملک کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی۔ کل سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔

وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست کی سماعت کل جبکہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت بدھ کو ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح دیگر قیدیوں کی نجی اسپتال سے علاج کی درخواستوں پر بھی چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

دوسری طرف سپریم کورٹ میں بانی کی شفا اسپتال منتقلی کیس کی سماعت سولہ ستمبر کو ہوگی۔ 18 اگست کے حکم کے خلاف حکومت کی نظرثانی اپیل پر سماعت بھی اسی روز مقرر ہے۔ حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست بھی سنی جائے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اگلے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ ابھی جاری نہیں ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے