عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،
لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 90 ڈالر مہنگا ہوا،، پاکستانی روپے میں سونے کی قیمت میں 24 ہزار 984 روپے اضافہ ہوا،،
یکم اکتوبر کو ایک اونس سونے کی قیمت 2659 ڈالر تھی جو 31 اکتوبر کو 2748 ڈالر پر بند ہوئی،،
پاکستان میں ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا،، یکم اکتوبر کو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار روپے تھی،، 31 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی