پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے طے پا گئے

پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا استثنیٰ کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں بغیر ویزا قیام کی مدت ایک سے تین ماہ تک مقرر ہے۔

ایف آئی اے اور متعلقہ زونز کو ویزا استثنیٰ سے متعلق تازہ فہرست کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

فہرست میں ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بنگلا دیش اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔

مصر، انڈونیشیا، ایران، کویت، ملائیشیا، روس اور سعودی عرب بھی ویزا استثنیٰ والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، قطر، نیپال اور دیگر ممالک بھی ان معاہدوں کا حصہ ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے