اس ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا،، 30 اکتوبر کو 100 انڈیکس نے 91 ہزار 872 کی حد کو چھو لیا،، سرمایہ کاروں نے 92 ہزار کی حد عبور کرنے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جو کامیاب نہ ہوا،،
ہفتے کے پانچ روزہ کاروباری سیشنز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، حصص بازار 90 ہزار 860 پر بند ہوا،،
2 ارب 80 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی،، کاروباری مالیت 132 ارب روپے پر پہنچ گئی،، سرمایہ کاروں نے 17 ارب روپے منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 690 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 707 ارب روپے پر بند ہوئی،،
اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آمد اور اخراج ریکارڈ کیا گیا،، پانچ روز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے،، دوسری طرف 11 کروڑ 60 لاکھ ڈٓالر کے حصص فروخت کر دیئے،، نیٹ فارن انویسٹمنٹ 20 لاکھ ڈالر رہی،