پیٹرول ریلیف پروگرام، انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر میسج سے ٹوکن ریڈیم کی منظوری دیدی گئی

خصوصی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد تیز کر دیا گیا،  وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی نے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن ریڈیم کرنے کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں پیٹرول اسٹیشنز کی بڑی تعداد اب سسٹم پر فعال ہوچکی ہے۔ شہری فیول ٹوکنز ریڈیم بھی کر رہے ہیں۔ کمیٹی نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن ریڈیم کرنے کی منظوری دے دی۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو ایسے پیٹرول اسٹیشنز کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں فوری طور پر اسکیم میں شامل کیا جاسکے۔اسٹیٹ بینک حکام نے  بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران موصول ہونے والے تمام ادائیگی کلیمز مکمل طور پر نمٹا دیئے گئے ہیں۔ روزانہ موصول ہونے والے کلیمز اسی روز پراسیس کیے جا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ہر فعال  پیٹرول اسٹیشن کو اسکیم کے سسٹم پر شامل کیا جائے۔ مستقل طور پر بند پیٹرول  پمپس اور صرف ڈیزل فروخت کرنے والے اسٹیشنز کی نشاندہی کرکے فہرست سے خارج کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔  کہا ریلیف اسکیم کے فوائد مستحق شہریوں تک بلا رکاوٹ پہنچنے چاہئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے