وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز کو قومی فضائی کمپنی پی آئی اے خریدنے کا عندیہ دے دیا،، حکومت پنجاب جلد ہی اس بارے میں وفاقی حکومت اور نجکاری کمیشن سے رابطہ کرے گی،،
لندن میں نواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غور کر رہی ہے،،
نواز شریف نے پنجاب کو پی آئی اے خریدنے یا اپنی نئی ایئر لائن شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے،، ادھر خیبرپختونخوا حکومت بھی پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہے،، کے پی حکومت کے سرمایہ کاری بورڈ نے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کو اس سلسلے میں باقاعدہ خط لکھ دیا ہے،،
31 اکتوبر کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے لیے حتمی بولی لگانے کے عمل کے دوران 60 فیصد حصص کے لیے رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے 10 ارب روپے کی صرف ایک بولی لگائی گئی تھی۔
وزارت نجکاری نے اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی جبکہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے متوقع کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی، اسلام آباد میں بولی کا عمل دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوا اور شام 6 بجکر 30 منٹ پر بولی کھولی گئی۔ بلیو ورلڈ کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔