یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی اور جمہوری راستے اپنائے، ملک پر سیاسی ٹولہ مسلط کیا گیا ہے، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا کہا، عدالتی فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، جب سے وزیراعلیٰ بناہوں کہاں انتشاری سیاست کی؟مجھے اسپیس نہیں دی جارہی تھی، پُرامن احتجاج کی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم عوامی اور جمہوری لوگ ہیں، چور دروازے سے آنے والے جمہوریت کو نہیں مانتے، ایک پارٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو تو وہ احتجاج کی طرف ہی جائے گی، پُرامن احتجاج کا حق کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا، 27ستمبر کو پُرامن طریقے سے نکلیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اُٹھاکر تحریک کو ناکام نہیں بنایاجاسکتا، ہماری تحریک میں مزید جان آئے گی،اس بار اتنی تعداد میں لوگ نکلیں گے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا، یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، کوئی شخص انتشار والی چیز لائے گا تو ہمارا اس سے واسطہ نہیں ہو گا، ہمارا انتشار کا ارادہ نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے