پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق چراٹ میں جبکہ پاک عمان مشق وشاق الجبل ٹو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں شروع ہو گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں مشترکہ فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی،پاک فوج، روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے مشقوں میں شریک ہیں ، مشترکہ مشقوں کے ذریعے آپریشنل تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے گا، مشترکہ تربیت کے ذریعے شریک افواج کی جنگی صلاحیتوں اور حربی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا، پاک روس اور پاک عمان مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا، مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کی صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔
