Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

نومبر 27, 2026

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»نیویارک میں مذاکرات کا فوری اثر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی
کاروبار

نیویارک میں مذاکرات کا فوری اثر، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

EditorBy Editorستمبر 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’بہت اچھی‘ قرار دیے جانے کے بعد بدھ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی کاروبار کے ابتدائی اوقات میں عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 98.91 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 89.93 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ دونوں قیمتیں حالیہ عرصے میں کئی مرتبہ عبور کیے گئے 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئیں۔

 

قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں سے پیدا ہونے والی یہ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے کم کرنے یا کسی معاہدے کی طرف بڑھنے کی کوشش کامیاب ہوسکتی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مارکیٹ نے ٹرمپ کے ایران سے متعلق مثبت مذاکراتی بیان کو اہمیت دی۔

 

ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ان کے مطابق یہ ملاقات ’’بہت اچھی‘‘ اور ’’بہت نتیجہ خیز‘‘ رہی اور مستقبل قریب میں ایک اور ملاقات بھی متوقع ہے۔

اس سے قبل امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان نیویارک میں ثالثوں کے ذریعے بھی طویل بات چیت ہوئی تھی۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مذاکرات کے ایک دور کو تعمیری اور امید افزا قرار دیا تھا، جبکہ ثالثوں کی جانب سے رابطے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

عالمی توانائی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، آبنائے ہرمز میں جہازرانی اور امریکا ایران تنازع سے متعلق ہر نئی پیش رفت پر تیزی سے ردعمل دے رہی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق حالیہ دنوں میں ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں بہتری اور سفارتی رابطوں کی اطلاعات نے بھی قیمتوں پر دباؤ کم کیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.