پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی کامیابی کی شرح 65 فیصد رہی، ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جبکہ ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد کامیاب قرار پائے۔

لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر طالبات کی کامیابی کا تناسب 75 فیصد جبکہ طلبہ کی شرح 51 فیصد رہی۔ پری میڈیکل گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ  میں کامیابی کا تناسب 79 فیصد جبکہ جنرل سائنس میں مجموعی طور پر63 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔

بہاولپورتعلیمی بورڈ کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات کے مطابق جماعت نہم اور دہم کی طرح انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ کامیابی کی شرح 59.92  فیصد کے ساتھ 3 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔

بہاولپور بورڈ میں مجموعی طور پر 60 ہزار 592 طلبہ نے امتحان دیے،36ہزار304 طلبہ پاس اور 24 ہزار288 طلبہ فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 2025 میں 63.53فیصد جبکہ 2024 میں  تناسب 60.16 فیصد تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں انٹرمیڈیٹ امتحان 2026 میں مجموعی طور پر 59,243 امیدواران شریک ہوئے، امتحان میں 43,332 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کامجموعی تناسب73.14فیصد رہا۔ طالبات نے 82.55 فیصد جبکہ طلبہ نے 63.85 فیصد کامیابی حاصل کی۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا، جہاں لڑکیوں نے میدان مارلیا۔ پہلی 7 پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ کامیابی کا تناسب 71 فیصد سے زائد رہا۔ امتحانات میں1لاکھ9ہزار245طلباء نے حصہ لیا،77 ہزار 708 امیدوار کامیاب ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے