کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ نے 92 ہزار کی حد کو عبور کیا لیکن فروخت کے دباؤ پر مارکیٹ کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،،
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 92 ہزار 159 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا،،
فروخت کے دباؤ پر حصص بازار میں اتار چڑھاؤ جاری رہا،، کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کے بعد 91 ہزار 938 پر بند ہوا،،
مجموعی طور پر 58 کروڑ 95 لاکھ سے زائد حصص کے سودے 23 ارب روپے میں طے پائے،، سرمایہ کاروں نے بھی 102 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو جمعہ کو 11 ہزار 707 ارب روپے پر بند ہوئی تھی،، پیر کو 11 ہزار 809 ارب روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،