امریکی افغانستان وار کمیشن کے وفد نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی تازہ پیشرفت پر گفتگو کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی افغانستان وار کمیشن کی شریک چیئر شمائلہ چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم مینر سے اہم ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان کی تازہ پیشرفت پر گفتگو کی گئی ۔
وفد کمیشن کی شریک چیئر شمائلہ چوہدری اور ڈاکٹر کولن ایف جیکسن پر مشتمل تھا ۔ امریکی وفد 20 سالہ افغانستان جنگ میں امریکی شمولیت کاجائزہ لےرہا ہے،ملاقات میں افغانستان میں تنازع کےدوران پاکستان کے کردار اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے افغانستان میں طویل تنازع کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز سےآگاہ کیا اور افغان تنازع کی اسٹریٹجک،سفارتی اورآپریشنل جائزے میں علاقائی پہلوشامل کرنے پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا ۔ امریکی وفد نے افغان تنازع کے دوران پاکستان کے دیرینہ کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وفد نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کی تعریف کی۔
