حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 89 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 400روپے 35 پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر کیلئے ہوگا۔
