قومی بچت کے 111مراکز کو غیرمؤثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار دے دیا گیا ہے، ناقابلِ عمل مراکز کو مکمل بند کرکے قریبی فعال مرکز میں ضم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ۔
قومی بچت مراکز کیلئے فی 10لاکھ روپے ڈپازٹس پر آپریشنل اخراجات کا معیار 2500روپےمقرر ہے ، 111 غیرمؤثر مراکز کو اخراجات کم کرنے یا کاروبار بڑھانے کیلئےعملی منصوبہ بنانےکی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے یہ مراکز بہتر کارکردگی کیلئے کاروبار اور ڈپازٹس بڑھانے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں، غیر مؤثر مراکز کو زیادہ کاروباری اور سرمایہ کاری کی صلاحیت والے علاقوں میں منتقل کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے ۔ منتقلی کی صورت میں 15 روز کے اندر علاقائی ڈائریکٹوریٹس سے کاروباری اور منتقلی کا منصوبہ طلب کیاگیا ہے ۔ مرکز بند ہونے کی صورت میں وہاں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات، رہائش اور ترجیحی تعیناتی کی جگہ بھی فراہم کرنا ہوگی
