Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک ڈالر 26 لاکھ 88 ہزار ریال تک پہنچ گیا
کاروبار

ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک ڈالر 26 لاکھ 88 ہزار ریال تک پہنچ گیا

EditorBy Editorاکتوبر 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایران کے مرکزی بینک نے کرنسی کو سہارا دینے کی غرض سے 2 ارب ڈالر تک مارکیٹ میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے باعث شدید معاشی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 26 لاکھ 88 ہزار ایرانی ریال میں فروخت ہوا، جو ایک روز قبل 26 لاکھ 32 ہزار ریال تھا۔ ایک دوسرے کرنسی ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق ڈالر کی قیمت 26 لاکھ 95 ہزار ریال تک پہنچ گئی۔ اس طرح ایک ہی دن میں ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ریاستی بینکوں نے ریال کو سہارا دینے کے لیے 2 ارب ڈالر تک فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ریال اپنی قدر کا نصف سے زیادہ حصہ کھو چکا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی یہ ڈالر کے مقابلے میں 25 لاکھ ریال سے تجاوز کرتے ہوئے نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچا تھا۔

ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کے معاون برائے زرمبادلہ امور مہدی دارابی نے ریال کی گراوٹ کی ایک وجہ امریکی حکام کی جانب سے ایرانی معیشت کے ممکنہ انہدام سے متعلق بیانات کو قرار دیا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی معیشت کے تباہ ہونے کی پیش گوئیوں سے مارکیٹ میں دباؤ بڑھ رہا ہے اور دشمن ان بیانات کو ریال کی شرحِ تبادلہ پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ دارابی نے موجودہ گراوٹ کو عارضی قرار دیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.