حوثی ملیشیا کے سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ حملوں سے خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت بھی 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تاہم قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے