سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ایئرپورٹ کا آپریشن تقریباً 100 منٹ تک معطل رہا۔
آپریشن بحال ہونے کے بعد ریاض ایئرپورٹ سے دمام کے لیے ایک پرواز روانہ ہوئی۔بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 163 بھی ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تقریباً 20 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں لینڈنگ کی منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔
سیالکوٹ، استنبول اور سکاکا سے آنے والی پروازوں کو بھی منتقل کیا گیا۔ان پروازوں کو القسیم اور جدہ ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔
