عراق نے 50 سال سے زیادہ وقفے کے بعد اپنی تجارتی بحری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عراقی بحری لائن خلیجی خطے میں دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ اقدام قومی کمپنیوں کو فعال بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق عراقی بحری لائن 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ سے روانہ ہوگی۔ جہاز عراق کی ام قصر بندرگاہ کی طرف سفر کرے گا۔
وزارت کے مطابق یہ سفر عراقی قومی بحری کمپنی کی علاقائی تجارتی راستوں پر واپسی کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے کنٹینرز اور سامان کی نقل و حمل کے لیے قومی آپشن دستیاب ہوگا۔
