عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے پر آ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2658 روپے گر کر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہوکر 6 ہزار 488 روپے رہی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 4119 ڈالر پر آ گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے