دنیا بھر سے مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کے لئے متحدہ عرب امارات کو پرکشش بنانے کے لئے تنخواہوں کی نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی،،
آئندہ سال یو اے ای میں روزگار کے لئے آنے والے مسابقتی مارکیٹ کے لئے تیار ہو کر آئیں،، تنخواہ گائیڈ میں جن شعبوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں سرفہرست فنانس اور اکاؤنٹنگ ہے،،
اگر نوکری کے امیدوار کو انگریزی اور عربی میں عبور حاصل ہے تو فنانس اور اکاؤنٹنگ کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ ڈٓالر سے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر تک ہو گی،، اس کا مطلب ہے کہ کم سے کم 3 لاکھ 67 ہزار یو اے ای درہم سالانہ تنخواہ ہو گی،، ماہانہ تنخواہ کا تخمینہ 30 ہزار 583 درہم ہے،،
سیلری گائیڈ میں دوسرا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے،، یہاں کم سے کم 80 ہزار ڈالر کی تنخواہ ملے گی جو ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر تک جا سکتی ہے،،
قانون کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے،، قانونی مشیر یا قانونی سربراہ 85 ہزار سے 4 لاکھ ڈٓالر تک سالانہ کما سکتے ہیں،،
ہیومن ریسورس چوتھا اہم شعبہ ہے،، یہاں تنخواہوں کا تخمینہ 40 ہزار ڈالر سے 3 لاکھ 15 ہزار سالانہ ہے،،
واضح رہے اس وقت ایک امریکی ڈٓالر 3.67 یو اے ای درہم کا ہے