کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی،، 93 ہزار کی حد سے تجاوز کر گئی،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، نئی سطح 93 ہزار 291 پر بند ہوا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، مجموعی حصص کی مالیت 43 ارب ڈالر سے بڑھ گئی،، مقامی کرنسی میں مالیت 11 ہزار 977 ارب روپے پر پہنچ گئی،،
شیئرز مارکیٹ میں 76 کروڑ 32 لاکھ حصص کے سودے 30 ارب 20 کروڑ روپے میں طے پائے،، سرمایہ کاروں نے 101 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،،