ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 2.65 کروڑ ڈالر اضافے سے 26.79 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے سے 21.45 ارب ڈالر ہوگئے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.34 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 2.65 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
