پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5900 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 40 ہزار 936روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 5058 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالرز مہنگا ہو کر 4184 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
