ستمبر میں ترسیلات زر 3 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ، سالانہ 12 فیصد اضافہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈالرز کی وطن آمد کا سلسلہ برقرار ہے، ستمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کا ماہانہ اور سہ ماہی ڈیٹا جاری کر دیا، جس کے مطابق ستمبر میں ترسیلات زر کی آمد میں ماہانہ 2 فیصد اور سالانہ 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔

ستمبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 90 کروڑ ڈالر وطن بھیج کر سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے ملکوں میں پہلا نمبر حاصل کیا۔

متحدہ عرب امارات سے 75 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 52 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے