Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»عالمی سرکاری قرضہ جلد مجموعی عالمی پیداوار سے تجاوز کر سکتا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
کاروبار

عالمی سرکاری قرضہ جلد مجموعی عالمی پیداوار سے تجاوز کر سکتا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف

EditorBy Editorاکتوبر 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کو مصنوعی ذہانت کے تیزی سے فروغ، توانائی کی بلند قیمتوں اور ریکارڈ عوامی قرضوں کے تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے فوری اور جامع پالیسی اقدامات ضروری ہیں۔

سنگاپور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا موثر استعمال طویل مدت میں عالمی اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح میں نصف فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے، تاہم اس کے فوائد سے تمام ممالک کو مستفید کرنے کے لیے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، ہنرمند افرادی قوت اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں تقریباً 100 ڈالر فی بیرل رہنے، ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹوں اور توانائی و خوراک کی مہنگائی سے عالمی اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ عالمی سرکاری قرضہ جلد مجموعی عالمی پیداوار (جی ڈی پی) کے 100 فیصد سے تجاوز کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ بلند شرح سود اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے بڑھتے اخراجات حکومتوں کے مالی وسائل پر دبائوڈال رہے ہیں۔ اس صورتحال میں مالیاتی خسارے کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط بنانے اور قابل اعتماد درمیانی مدت کی مالیاتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومتیں غیر ضروری ضابطوں کا خاتمہ، ٹیکس نظام میں بہتری، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنائیں۔ ان کے مطابق صرف اقتصادی ترقی سے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، اس کے لیے موثر مالیاتی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال میں بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے اور پالیسی سازوں کو ضروری اقدامات میں مزید تاخیر کیے بغیر پائیدار اقتصادی ترقی اور عالمی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل موثر انداز میں استعمال کرنے چاہئیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.