خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا،ضلع پشاور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
سرکاری ذرائع کےمطابق بنوں تعلیمی بورڈ کےتحت میٹرک سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچےملتوی کر دیےگئے ہیں،آج ہونے والاپرچہ بھی تاحکم ثانی ملتوی کردیاگیا،امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
کوہاٹ میں بھی امتحانات ملتوی کردیے گئے،جنوبی وزیرستان اور لوئر دیر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
دوسری جانب ضلع مالاکنڈ کے تعلیمی ادارے آج اور کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ضلع میں تیس روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔
