جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الاول کل منگل کو ہوگی

ملک میں جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الاول 13 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جیوانی، پسنی اور گوادر میں جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے