کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ بن گئے،، کاروبار شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹے بعد ہی ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 94 ہزار کی حد کو عبور کیا،،
حصص بازار کو 94 ہزار کی حد پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،، Bears نے کاروبار کا کنٹرول Bulls سے لے کر فروخت کا دباؤ بڑھا دیا،، مارکیٹ کو دوبارہ 93 ہزار کی طرف واپسی کا سفر شروع کرنا پڑا،، اس کے باوجود ہنڈرڈ انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کے بعد 93 ہزار 648 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،،
مارکیٹ کیپٹلائزیشن پہلی بار 12,055 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،، سرمایہ کاروں نے 78 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،،
حصص بازار میں 81 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے،، کاروباری سودے 37 ارب 32 کروڑ روپے میں طے پائے،،