پاکستان میں شرح سود میں غیر معمولی کمی کے باعث بینک قرضے سستا ہونا شروع ہو گئے،، پاکستان آٹوموٹیوز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق ایک سال میں کاروں کی فروخت میں 112 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،،
جون سے اب تک شرح سود میں 7 فیصد کی بڑی کمی آ چکی ہے،، 9 جون کو شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی جو 5 نومبر کو کم ہو کر 15 فیصد پر آ گئی،،
اکتوبر میں 10 ہزار 557 کاریں فروخت ہوئیں،، ایک سال پہلے اکتوبر 2023 میں کاروں کی فروخت کا حجم 4 ہزار 850 یونٹس تھا،،
سب سے زیادہ 800 سی سی کی 6 ہزار کاریں فروخت ہوئیں،، 1000 سی سی کی صرف 569 گاڑیاں ہی فروخت ہو سکیں،، 1300 اور اس سے زائد سی سی کاروں کی ڈیمانڈ 4 ہزار تک پہنچ گئی،،
جولائی تا اکتوبر:
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں کاروں کی سیلز میں 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، جولائی تا اکتوبر 2024 مجموعی طور پر 30 ہزار 625 کاریں فروخت ہوئیں،، ایک سال پہلے اس مدت میں 20 ہزار 871 کاریں فروخت ہوئیں تھیں،،
ٹرک اور بیس:
چار ماہ میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،، ایک سال پہلے جولائی 2023 سے اکتوبر 2023 تک 712 بسیں اور 590 ٹرک فروخت ہوئے تھے،، رواں مالی سال کے چار ماہ میں 1074 ٹرک اور 1277 بسیں فروخت ہو چکی ہیں،،
ایل سی ویز، وینز، جیپس
چار ماہ میں لائٹ کمرشل وہیکلز، وینز اور جیپس کی فروخت میں 40 فیصد کا اضافہ ہوا،، پاما کے مطابق ایک سال پہلے صرف 6 ہزار 291 ایل سی ویز، وینز اور جیپس فروخت ہو سکی تھیں،، اس مالی سال کے چار ماہ میں 10 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں ہیں،،
ٹریکٹرز:
چار ماہ میں فارم ٹریکٹرز کی سیلز میں 150 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،، جولائی 2024 سے اکتوبر 2024 تک صرف 6 ہزار 939 فارم ٹریکٹرز فروخت ہو سکے،، ایک سال پہلے 17 ہزار 296 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے،،
مونٹر سائیکلز، تھری وہیلرز
چار ماہ میں موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، جولائی سے اکتوبر تک 4 لاکھ 57 ہزار 880 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلرز فروخت ہوئے،، ایک سال پہلے فروخت کا حجم 3 لاکھ 71 ہزار یونٹس تھا