Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»اسلام آباد کے تمام ہفتہ وار بازار بند، تاجروں کا شدید احتجاج
کاروبار

اسلام آباد کے تمام ہفتہ وار بازار بند، تاجروں کا شدید احتجاج

EditorBy Editorاکتوبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایچ 9اور جی 6سمیت تمام ہفتہ وار بازار بند کردیے۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حفاظتی ضابطوں پر عمل درآمد اور فائر سیفٹی کلیئرنس حاصل ہونے تک بازار بند رہیں گے۔

بازاروں کی اچانک بندش پر تاجروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی جیب سے کروڑوں روپے خرچ کرکے حفاظتی انتظامات مکمل کیے، لیکن اس کے باوجود بازار بند کردیے گئے۔

تاجر رہنما آصف ملک کے مطابق دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کیے، گارڈز رکھے اور دیگر ضروری اقدامات بھی مکمل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رات کو بازار پہنچے تو بندش کا نوٹس لگا ہوا تھا، جبکہ سی ڈی اے نے حفاظتی انتظامات پر کوئی رقم خرچ نہیں کی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اچانک بازار بند کرنے کا فیصلہ ان کے لیے شدید معاشی مشکلات کا باعث بنے گا۔ ان کے مطابق وہ ایک دن بھی کاروبار بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، کیونکہ دکانوں کی آمدن سے ہی ان کے گھروں کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ بازار بند رہنے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مہنگائی کے دور میں سستی اشیا کی خریداری کے لیے ہفتہ وار بازاروں کا رخ کرنے والے شہری بھی پریشان ہیں۔ ان بازاروں میں کم قیمت پر اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی چیزیں خریدنے والے شہریوں کو اب متبادل مقامات پر مہنگے داموں خریداری کرنا پڑ سکتی ہے۔

تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ بازار فوری طور پر کھولے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے ہیں تو کسی قسم کی انسپکشن کے بغیر بازاروں کی بندش کا اچانک فیصلہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.