Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پاکستان کی معدنیات کا کوئی ٹھکا امریکا کو نہیں دیا گیا، خواجہ آصف
پاکستان

پاکستان کی معدنیات کا کوئی ٹھکا امریکا کو نہیں دیا گیا، خواجہ آصف

EditorBy Editorاکتوبر 17, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معدنیات سے متعلق معاملات ابھی صرف بات چیت کی حد تک ہیں کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی، جو گورنر راج کی مخالفت کررہے ہیں وہ چاہتے تھے اس سیٹ اپ میں ان کا بھی کردار ہو۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے پاکستان کے پاس قیمتی معدنیات ہیں، کینیڈا، چین ، آسٹریلیا، امریکا سب کو دلچسپی ہے، ان ممالک میں جس کے ساتھ ہم محفوظ ہوں گے ان کے ساتھ ضرور کام کریں گے، بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ہم یہ معدنیات نہیں نکال سکتے۔

وزیردفاع نے کہا خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق سے تعاون نہیں کررہی تھی، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معلوم ہونے کے باوجود سابق صوبائی حکومت کارروائی نہیں کرتی تھی، صوبائی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے دہشتگردی بہت بڑھ گئی تھی، ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کارروائی میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے، اب ایک متحرک حکومت وہاں دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کرے گی، اب ایک ہی مقصد ہوگا کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے نجات دلانی ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد اگر صوبائی حکومت رٹ قائم نہ کرے تو وہی بیماری واپس آجاتی ہے، اب دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بعد صوبائی حکومت رٹ کے قیام کیلئے متحرک کردار ادا کرے گی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا صوبے میں گورنر راج لگانے کا منصوبہ پہلے سے نہیں تھا، سارے آپشن استعمال کرلیے جائیں تو اس کے بعد آخری آپشن ہی بچتا ہے اور یہی ہوا، سیدھی انگلیوں سے گھی نکلے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر انگلیاں ٹیڑھی کرنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو اس اقدام کی مخالفت کررہے ہیں وہ چاہتے تھے کہ اس سیٹ اپ میں ان کا بھی کردار ہو جو نہیں ملا، نئے سیٹ اپ میں جن کو کردار نہیں ملا اب ایسی باتیں کرکے صوبے کا نقصان کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بننے کے بعد ایک میٹنگ بلائی گئی اس میں یہ سارے لوگ شامل تھے، اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ فوری الیکشن کرایا جائے ، ن لیگ بھی فوری الیکشن کے حق میں تھی، یہ لوگ فوری الیکشن کے حق میں نہیں تھے کہتے تھے سال یہ میٹر چلانے ہیں اور چلائے، اس ایک سال میں ساری سیاست کی کھایا پلٹ گئی، ہم فوری الیکشن کے حق میں تھے، عدم اعتماد کے بعد میں نے خود شہباز شریف سے کہا کہ ایک ماہ میں الیکشن کرادیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان لوگوں کی نظریں اس وقت بھی مال پر تھیں اب بھی ان کا رونا اقتدار کا ہے، اب بھی ان کا دکھ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی ان کو کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا جو نہیں ملا۔

خواجہ آصف بولے مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر تھے اور ساتھ ایم ایم اے کی حکومت تھی، اس وقت پیپلزپارٹی اور ن لیگ چاہتی تھی کہ اپوزیشن ہمیں ملے لیکن نہیں ملی ، دو ڈھائی سال قبل ایک سال کی حکومت میں مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھی تھے۔

خواجہ آصف نے محسن نقوی کی پارلیمنٹ میں کی گئی گفتگو کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں محسن نقوی کی آواز سے خلوص ٹپک رہا تھا، سہیل آفریدی کو مراد سعید کے کہنے پروزیراعلیٰ لگایا گیا تھا، مراد سعید اور بانی پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سرحد پارسے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا

    اکتوبر 17, 2026

    پشاور اسکول سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

    اکتوبر 17, 2026

    پی ٹی آئی کارکنان کو ریلیف،لانگ مارچ کےتمام ملزمان کومقدمات سےڈسچارج کرنے کا حکم

    اکتوبر 17, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.