آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں سیکا (CICA) کے سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے خطاب پر احتجاج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، 10 ممالک کے مندوبین نے خطاب شروع ہوتے ہی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
یہ اقدام غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں سامنے آیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مندوبین کا یہ احتجاج اسرائیلی صدر کی اجلاس میں شرکت کے خلاف سیاسی ردعمل کا اظہار تھا۔
اسرائیلی صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ان کے وفد نے اپنی نشستیں چھوڑ دیں۔ وہ احتجاجاً ہال سے باہر چلے گئے۔ اسی دوران کئی دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
سیکا کا پورا نام ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس ہے۔ یہ ایشیائی ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے والا فورم ہے۔


