سکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے طور پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ افغان طالبان کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
اِسی طرح غوزگڑھی سرحد پر پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اپر کرم سیکٹر میں پاک فوج نے آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائی کے بعد طالبان اہلکاروں نے اپنی ایک سرحدی پوسٹ بھی خالی کر دی، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب پاک فوج سرحدوں کے دفاع، علاقائی سلامتی اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور پُرعزم ہے


