Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 18
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»پنجاب میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ مویشی تیار، لائیوسٹاک برآمدات میں 43 فیصد اضافہ
کاروبار

پنجاب میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ مویشی تیار، لائیوسٹاک برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

EditorBy Editorاکتوبر 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمر کو فی مویشی 27 ہزار روپے منافع ہوا۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 7 کمپارٹمنٹ رواں سال بنائے جائیں گے۔ ان کمپارٹمنٹس کے قیام سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ اور امریکہ کو برآمدات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لائیوسٹاک کارڈ کے تحت 129,581 مویشی برآمد کیے گئے۔ مختلف شہروں سے برآمد کیے جانے والے مویشیوں میں لاہور سے 20 ہزار، بہاولپور سے 24,297، فیصل آباد سے 12,529، گوجرانوالہ اور گجرات سے 21 ہزار، ملتان سے 27 ہزار، سرگودھا سے 22 ہزار اور ساہیوال سے 2,661 مویشی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 5 میٹ پراسیسنگ پلانٹس اور 5 جدید سلاٹر ہاؤسز قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ میٹ پیکنگ ہاؤسز، کمرشل اسکیل فیڈ لاٹس اور کارپوریٹ فیڈ لاٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے لیے 19 ارب روپے کی فنانسنگ سبسڈی دے گی، جبکہ میٹ ویلیو چین کے لیے 65 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایف ایم ڈی ویکسین کی تیاری کا یونٹ قائم کیا جائے گا، جس میں 28 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔

لائیوسٹاک کنیکٹ سسٹم کے تحت 1,725 فیٹننگ فارمز، 20 ایکسپورٹ مذبح خانوں، 88 میٹ ایکسپورٹرز اور 34 میٹ ٹریڈرز سے براہ راست رابطے کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق لائیوسٹاک کارڈ کے اجرا سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے بڑھ کر 1,107 ہو گئی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، امریکی تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

    اکتوبر 18, 2026

    پاکستان میں معشیت کی بہتری کیلئے اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

    اکتوبر 17, 2026

    ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل، پاکستانی فری لانسرز نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کمالیا

    اکتوبر 17, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.