آئندہ سال فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار تو کر دیا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے سخت موقف کا بالکل اندازہ نہیں تھا،،
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بیان کرے،،
چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور ہائبرڈ وینیو کا آپشن کسی صورت اختیار نہیں کیا جائے گا،،
بھارت کی ہٹ دھرمی اور حکومت پاکستان کے سخت موقف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں،، آئی سی سی بھارت کے علاوہ کسی دوسری کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے مدعو کر سکتا ہے،،
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر کے میچ کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،، اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ ہیں جن کی پاکستان مخالفت سے ہر ایک واقف ہے۔۔